Student To Get $6m After Tripping, Breaking Arm In Gym Class

جم کلاس میں گر کر بازو تڑوانے والی لڑکی کو 60 لاکھ ڈالر ملیں گے

نیوجرسی میں ایک جیوری نے ایک طالبہ کو تار کی وجہ سے گرنے  اور بازو تڑوانے پر ہرجانے میں 60 لاکھ ڈالر دئیے ہیں۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت طالبہ مڈل سکول میں تھی۔
19سالہ ڈیسٹینی ڈکنز کے مقدمے کا فیصلہ پچھلے ماہ 5 روز کی سماعت کے بعد سنایا گیا ہے۔2011 میں 13 سالہ ڈکنز ارونگٹن میں یونین ایونیو مڈل سکول میں اپنی ہم جماعت کے ساتھ   کھیل کے میدان میں جا رہی تھی۔

میدان کے ساتھ انتظامیہ نے ایک تار لگا رکھی تھی تاکہ کوئی گاڑی میدان میں داخل نہ ہو۔ اسی تار میں  ڈکنز کا پاؤں  پھنسا  اورگرنے سے  بازو ٹوٹ گیا۔
ڈکنز کے وکیل گریک سٹون  کے مطابق جیوری کو یقین آ گیا ہے کہ اس حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔ اس حادثے کی وجہ سے  ڈکنز کو آرتھرائیٹس ہو گیاتھا۔بعد میں ڈکنز کی بیماری بڑھتی گئی۔
یہ مقدمہ 80 لاکھ ڈالر ہرجانے کا تھا لیکن جیوری کو لگا کہ اس حادثے  کی 25 فیصد ذمہ دار ڈکنز بھی ہے، اسی وجہ سے اسے 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ دیا گیا۔سکول نے مقدمے کے اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp