Cats Kill One Million Birds A Day In Australia

آسٹریلیا میں بلیاں ہر روز 10 لاکھ پرندوں کو مار دیتی ہیں

ایک نئی تحقیق کے مطابق آسٹریلیا کی جنگی اور پالتو بلیاں ہرروز دس لاکھ سے زیادہ پرندوں کو مارتی ہیں، جس کی وجہ سے پرندوں کی کئی اقسام ختم ہو گئیں ہیں۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے بائیولوجیکل کنورسیشن میں شائع ہوئی۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنگلی بلیاں آسٹریلیا میں ہر سال 316 ملین پرندے   مار دیتی ہیں اور پالتو بلیاں ہر سال 61 ملین پرندے مارتی ہیں۔


چارلس ڈارون یونیورسٹی کی تحقیق کے ایک محقق جان ووینارسکی کا کہنا ہے کہ بلیاں پرندوں کو مارتی ہیں، یہ بات ہر  کوئی جانتا ہے لیکن یہ تحقیق قومی سطح  پر اس مسئلے کو ظاہر کرتی ہے۔اتنی بڑی تعداد میں یہ شکار واقعی گھمبیر صورتحال ہے۔اس تحقیق کے نتائج پورے ملک میں  ماحولیاتی سائنسدانوں کے کیے گئے 100 مطالعوں پر مبنی ہیں۔
آسٹریلیا میں اس سے پہلے بلیوں کے ممالیہ جانوروں پر اثرات کے حوالے سے تحقیق ہوچکی ہے۔
پرندوں کے حوالے سے یہ پہلی تحقیق ہے۔اس تحقیق کے مطابق بلیاں آسٹریلیوی جزیروں اور دور دراز کے علاقوں میں پرندوں کو زیادہ مارتی ہے۔ دور دراز کے علاقوں میں بلیاں ایک سال میں ایک کلومیٹر کے علاقے سے 330 پرندے مار دیتی ہیں۔
آسٹریلیا میں جنگلی بلیوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔ انہیں آسٹریلیا میں ممالیہ جانوروں کی معدومی کا ذمہ دار بھی سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیاں آسٹریلیا کے 338 اقسام کے پرندوں کو مارتی ہیں، ان میں سے 71 اقسام کے پرندے معدومی کے خطرے سے بھی دوچار ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp