Arrested Man Tells Police He’s Travelled Back In Time From 2048 To Warn Of Alien Invasion

خلائی مخلوق زمین پر قبضہ کر لے گی،سن 2048 عیسوی سے واپس آنے والے شخص نے بتادیا

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے وائیومنگ میں ایک شخص کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری پر اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل سے واپس آیا ہے تاکہ لوگوں کو خلائی مخلوق کے قبضے سے خبردار کر سکے۔
کیسپر پولیس کا کہنا ہے کہ  اس شخص کو سوموار کو   ساڑھے دس بجے پکڑا گیا تھا۔گرفتار ی پر  اس نے دعویٰ کیا کہ وہ سال 2048 سے واپس آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس شخص نے پولیس کو بتایاکہ وہ کیسپر کے لوگوں کو خبردار کرنے آیاہے۔

اس کا کہنا تھا کہ اگلے سال خلائی مخلوق وہاں آنے والی ہے، اس وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کو وہ جگہ فوراً چھوڑ دینی چاہیے۔اس شخص نے یہ بھی کہا کہ اسے ٹاؤن کے صدر سے بات کرنی ہے ۔اس شخص کا کہنا ہے کہ صرف وہی ایک ایسا شخص ہے جو وقت میں سفر کرتا ہوا واپس آیا ہے، کیونکہ خلائی مخلوق نے اس کے جسم میں الکوحل بھر دی تھی۔اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ  وہ 2018 میں واپس آیا ہے، 2017 میں واپس نہیں آیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp