Sorry Sichuan Husband Places Ads On Over 600 Cabs Begging For His Wife's Forgiveness

بیوی سے معافی مانگنے کے لیے شوہر نے شہر کی 600 سے زیادہ ٹیکسی کاروں پر معافی نامہ لگوا دیا

اکثر شوہر بیویوں کو منانے کے لیے  پھول دیتے ہیں، چاکلیٹ دیتے ہیں یا شاپنگ کرا دیتے ہیں لیکن چین کے صوبے سیچوان میں رہنے والے شوہر نے بیوی سے معافی مانگنے کا انوکھا طریقہ  اختیار کیا۔شوہر نے شہر میں چلنے والی تمام ٹیکسی کاروں  کی اشتہاری جگہ کرائے پر لی اور  وہاں لکھوا دیا کہ وہ اپنی بیوی سے معافی چاہتا ہے۔
گوانگیوان شہرسے تعلق رکھنے والے وانگ نامی شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تو وہ ناراض ہو کر چلی گئی۔

اسے واپس لانے کے لیے وانگ نے 3000 یوان میں شہر کی 626 ٹیکسی کاروں کی اشتہاری جگہ خرید لی۔ وانگ نے وہاں لکھوایا کہ ”ہنی، میں غلط تھا“ اور ”سوئیٹی مجھے معاف کر دو“
اخبار کے مطابق وانگ کا طریقہ کام کر گیا اور اس کی بیوی نے اس سے فون پر بات کر لی۔
چین میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ پچھلے سال سیچوان کے ہی دوسرے شہر کے ایک شوہر نے 30 ہزار یوان خرچ کر کے 1000 سے زائد ٹیکسی کاروں پر اپنا معافی نامہ لگوایا تھا، جو کئی دنوں تک ٹیکسی کاروں پر لگا رہا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp