Shanghai's First 'shareable' Basketball Court Is Now Open

شنگھائی کا پہلا ”شیئرایبل“ باسکٹ بال کورٹ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ ارزاں کرایے پر کورٹ اور بال استعمال کی جا سکے گی

چین میں ہر چیز ہی شیئر ایبل ہو گئی ہے۔ سائیکل، چھتریاں، آرام کرنے کے لیے کیسپول نما بستر، الیکٹرونکس ڈیوائسز، لگژری کاریں اور بیٹھنے کے لیے سٹول بھی بہت آسانی سےا ور کہیں بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
چین میں یہ سلسلہ مزید آگے بڑھ رہا ہے۔ اب چینی باسکٹ بال کورٹ بھی شیئر ایبل ہونگے۔ اس سلسلے کا پہلا باسکٹ بال کورٹ شنگھائی میں عوام کے لیے کھول دیا گیا ہےجہاں ارزاں کرایے پر کورٹ اور بال استعمال کی جا سکے گی
اس باسکٹ بال کورٹ کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے سمارٹ فون سے دروازے پر ایک کیو آر کوڈ سکین کرنا پڑے گا۔

اس کے بعد کھلاری اندر داخل ہو جائے گا۔ اندر داخل ہونے پر کھلاڑی کو ایک اور کیو آر کوڈ سکین کرنا پڑے گا ،جس کے بعد اسے بال مل جائے گی اور کرائے کی رقم اس کے اکاؤنٹ سے کٹ جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق شنگھائی میں شیئرایبل سپورٹس کا تصور ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ اگر یہ کامیاب ہو گیا تو شہر میں درجنوں باسکٹ بال کورٹ، بیڈمنٹن کورٹس اور ٹیبل ٹینس کورٹ کھل جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اکتوبر 2017

Shanghai's First 'shareable' Basketball Court Is Now Open
Share On Whatsapp