IPhone Saved A Woman Life In Las Vegas's Firing

لاس ویگاس فائرنگ میں ایک خاتون کے آئی فون نے اس کی جان بچا لی

لاس ویگاس : :موبائل فون جہاں فون کرنے اور سننے کے ساتھ ساتھ سوشل نیٹ ورکنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہیں موبائل فون اب صارفین کی زندگیاں بھی بچانے لگے ہیں۔ جی ہاں! حال ہی میں لاس ویگاس میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 60 افراد ہلاک جبکہ 600 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔ لیکن کنسرٹ کے شرکا میں موجود ایک خاتون ایسی بھی تھیں جن کے آئی فون نے ان کی زندگی بچا لی۔ اس فائرنگ کے دوران گولی خاتون کے آئی فون کو جا لگی اور خاتون محفوظ ہو گئی۔ گولی لگنے سے آئی فون کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ لیکن خاتون کی جان بچ گئی۔ تاہم یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ آئی فون خاتون کی جیب میں تھا یا انہوں نے ہاتھ میں پکڑے فون سے اپنا دفاع کیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اکتوبر 2017

IPhone Saved A Woman Life In Las Vegas's Firing
Share On Whatsapp