Dentist Pulls Out Own Wisdom Tooth On Mirror

ڈینٹسٹ نے خود ہی آئینے میں دیکھ کر اپنی عقل داڑھ نکال لی

ایک روسی ڈینٹسٹ نے  اپنی عقل داڑھ نکالنے کے لیے کسی دوسرے ڈینٹسٹ کو تکلیف دینے کی بجائے خود ہی اوزار سنبھال لیے اور اپنی عقل داڑھ نکال لی۔انسٹاگرام پر ڈاکٹر یاکیو کے 14 فالوورزہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں پہلے انہیں دانتوں کو بے حس کرتے اور پھر خود ہی اپنی عقل داڑھ نکالتے دکھایا ہے۔ڈاکٹر یاکیو نے یہ سب کچھ آئینے میں دیکھ کر کیا۔ویڈیو میں انہیں اپنے آلات سے داڑھ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے اور پھر نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ داڑھ نکلنے کے بعد ان کے منہ میں کافی خون جمع ہو جاتا ہے، جسے وہ صاف کر دیتے ہیں۔انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا ہےا ورسب ہی دیکھنے والے  ڈاکٹر کی تعریف کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp