Rolls-Royce Worth 5 Million Yuan Swallowed By Sinkhole While Waiting At Traffic Light In Harbin

اشارے کے انتظار میں کھڑی تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کی رولز رویس سڑک میں بننے والےگڑھے میں جا گری

چین میں نیشنل ڈے کی چھٹیوں کا آغاز ہو گیاہے۔ یہ آغاز ایک چینی شخص کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوا۔اتوار کو   اس شخص کی سڑک پر اشارہ کھلنے کے انتظار میں کھڑی ، 50 لاکھ یوان کی ، رولز رویس کار اچانک سڑک میں بننے والے گڑھے میں جا گری۔
رولز رویس فینٹم کے بدقسمت مالک نے رپورٹروں کو بتایا کہ وہ ہربن میں ٹریفک کے انتظار میں کھڑا تھا۔ اشارہ سبز ہونے  پر  وہ کار آگے بڑھانے کےلیے تیار تھا کہ اسی وقت سڑک پر گڑھا بنا اور کار گڑھے میں جا گری۔اس شخص نے مزید بتایا کہ اس کار کی قیمت 5 ملین یوان (تقریباً 8 کروڑ روپے ) ہے۔
چین میں اس طرح سڑک پر اچانک گڑھے پڑ جانا کوئی نہیں بات نہیں اگست میں  موبائل کال میں مصروف ایک چینی شخص اسی طرح سڑک پر بننے والے گڑھے میں  جا گرا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp