Japanese Man Tries To Steal Police Car With Officers Inside

جاپانی نوجوان کی پولیس کار کو اندر بیٹھے آفیسر سمیت چرانے کی کوشش

جاپان میں ایک نوجوان کو پولیس آفیسر سمیت  جان بوجھ کر کھڑی کی گئی پولیس کار چرانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔پویس نے بغیر  سرکار ی نشان والی ایک کار نومازو سٹی کی ایک پارکنگ میں لاک کیے بغیر کھڑی کی تھی۔
پولیس نے کار میں ایک پولیس آفیسر کو بھی چھپا دیا۔ کچھ دیر بعد 23سالہ نوجوان اوشیو ساتو کار تک پہنچا اور گاڑی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اوشیو جیسے ہی گاڑی میں داخل ہوا، اس کے سامنے ایک پولیس آفیسر بیٹھا تھا۔ اوشیو نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود پولیس آفیسر نے اسے گرفتار کر لیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp