Stolen Wallet Returned To New Jersey Man 47 Years Later

چوری ہونے والا پرس 47 سال بعد مالک کو واپس مل گیا

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا پرس تقریباً 50 سال بعد اسے واپس مل گیا ہے۔ یہ پرس اس کے والدین کے گھر ایک واردات کے دوران چوری ہو گیا تھا۔
ویسٹ مونٹ کے 78 سالہ ڈینس ہیلمر نے بتایا کہ انہیں ڈون ولیمز  نامی ایک شخص کا فون آیا۔ ڈون نے بتایا کہ  اس کے کنٹریکٹر کو اس کے بلماور  کے گھر کی چھت  میں سے ایک  پرس ملا ہے، جس میں ڈینس کے کاغذات ہیں۔


ڈون کو پرس سے ڈینس کا 1957 کا سلیکٹیو سروس کار، ایک سینٹ کرسٹوفر میڈل، 1956 میں یونیورسٹی کی 168 ڈالر ادائیگی کی رسید اور کچھ تصاویر ملی تھیں۔
ڈینس کا کہنا ہے کہ یہ پرس بظاہر اس کے والدین کے گھر سے 1970 کی دہائی مٰیں چوری ہوگیا تھا۔ اسے ڈون کے کال کرنے تک یاد نہیں آیا کہ اس کا پرس کھوچکا ہے۔
ڈینس نے کہا کہ سینٹ کرسٹوفر میڈل اس کی دادی نے دیا تھا، جسے اس نے اب اپنے نئے پرس میں منتقل کر لیا ہے۔ ڈینس کی دادی نے اس میڈل کو ہر وقت اپنے پرس میں رکھنے کا کہا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp