Coca-Cola Invented A New Drink And Caffeine Addicts Love It

کیفین استعمال کرنے والوں کے خوشخبری۔ کوکا کولا نے اُن کے لیے نیا مشروب ایجاد کر لیا

اگر آپ کو کوکا کولا پسند ہے اور ساتھ ہی کافی بھی شوق سے استعمال کرتے ہیں تو کوکا کولا نے آپ کے لیے ہی ایک نیا مشروب ایجاد کر لیا ہے، لیکن شاید آپ اسے استعمال نہ کر سکیں۔کوکا کولا نے اسے Coca-ColaPlus Coffee No Sugar کا  نام دیا ہے۔ کوکاکولا نے 100 ملی  لیٹر  کافی میں 14 ملی گرام کیفین شامل کی ہے۔ عام کوک میں یہ 9 ملی گرام ہوتی ہے۔اوسط کاپوچینو میں یہ 43 ملی گرام ہوتی ہے۔
بہت سے صارفین نے اسے پسند کیا ہے توکچھ صارفین اسے استعمال کر کے کافی مایوس بھی ہوئے ہیں۔ کوکا کولا نے یہ کافی فی الحال صرف جاپان میں متعارف کرائی ہے۔ اسے آسٹریلیا میں بھی کچھ عرصے کے لیے فروخت کیاجائے گا، اس لیے دوسرے ممالک کے صارفین اسے استعمال نہیں کر پائیں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp