حکومت نے بینکوں کیلئے رہنما اصول جاری کر دیئے

بینک چھوٹے کاروبار ، زراعت اور غربت میں کمی کیلئے زیادہ قرضہ جاری کریں

بیجنگ : چینی بینکنگ ریگولیٹرزنے بڑے اور درمیانے درجے کے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ بینکنگ کو فروغ دینے کے لئے فنانس ڈویژن قائم کرے اور چھوٹی فرموں زراعت اور غربت میں کمی کیلئے اپنے قرضوں میں اضافہ کرے۔اس سلسلے میں جو رہنما اصول جاری کئے گئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ بڑے بینک اس سال کے آخر تک فنانس ڈویژن کا قیام مکمل کریں اور اپنا آپریشن جلد از جلد شروع کر دیں ، اس سلسلے میں قرضے کی خصوصی پالیسیاں اپنائی جائیں ۔
رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ معیشت کے ساتھ کمزور تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے یہ حکومت کی تازہ ترین کوشش ہے، اس مہینے کے اوائل میں سٹیٹ کونسل کے ایک اجلاس میں بینکوں کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ چھوٹے اور مائیکرو کاروبار ، زراعت اور غربت میں کمی کیلئے قرضے جاری کریں ، ایسے بینکوں کو مالیاتی پالیسیوں میں مختلف ترغیبات دی جائیں گی جو قرضوں کی شرح میں اضافہ کریں گے، مارچ کے اختتام تک چھوٹی کمپنیوں کے ذمہ 27.8ٹریلین یوآن (4.05ٹریلین امریکی ڈالر )کے قرضے واجب الادا تھے جو گذشتہ سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.4فیصد زیادہ ہیں ، زرعی قرضوں کی مالیت 29.2ٹریلین یوآن تھی جو گذشتہ سال کی نسبت 8.9فیصد زیادہ ہے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 27 مئی 2017

Share On Whatsapp