اعصام الحق قریشی آکلینڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

آکلینڈ ۔ : پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں بولیویا کے ہیوگو ڈیلین اور انکے برازیلین جوڑی دار تھیاگو مونٹیرو کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ منگل کو نیوزی لینڈ میں مرد کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بولیویا کے ہیوگو ڈیلین اور انکے برازیلین جوڑی دار تھیاگو مونٹیرو کوسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp