اولمپیاء پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپیئن شپ 17جنوری کو ہوگی

فیصل آباد : :اولمپیاء پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئین شپ 2020جمعة المبارک 17جنوری کو فیصل آباد میں منعقد ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق نیچرل باڈ ی بلڈرز یونین انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل سپورٹس کمیٹی فیصل آباد کے زیر انتظام اولمپیاء پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئین شپ 2020جمعة المبارک 17جنوری کو نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم فیصل آباد میں منعقد ہوگی ۔
منتظم اور نیچرل باڈ ی بلڈرز یونین انٹرنیشنل پاکستان کے جنرل سیکرٹری شہزاد بٹ نے اے پی پی کو بتایا کہ چیمئین شپ میں16جنوری کو چیمپین شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے اوزان کئے جائیں گئے جبکہ17جنوری کو پبلک شو ہوگا جس میں ججز اولمپیاء 2020کا فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ٹیموں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو 16جنوری تک وزن لینے کے مرحلہ سے قبل تک جاری رہے گا ۔انہوں نے بتایا کہ اسی روز کھلاڑیوں کی وزن کی کیٹگری کے حساب سے درجہ بندی کی جائے گی او ر 17جنوری کو مقابلے ہونگے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp