مارک ہامل نے اپنا فیس بک اکائونٹ ختم کر دیا

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکار مارک ہیمل نے اپنا فیس بک اکائونٹ ختم کر دیا۔ سٹار وار سیریز کی فلموں کے مشہور کردار لیوک کو نبھانے والے ہالی وڈ اداکار نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انہوں نے فیس بک اکائونٹ سیاسی پراپیگنڈہ سے تنگ آکر اپنا اکائونٹ ختم کر دیا ہے اور طویل عرصہ بعد رات کو پرسکون نیند سوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ذاتی فائدے اور منافع کو حقائق اور سچائی پر ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فیس بک کو چھوڑ دینے کا یہ فیصلہ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp