سلینا گومز نے گانوں کی نازیبا وڈیوز نہ بنانے کا اعلان کر دیا

لاس اینجلس : امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے گانوں کی غیر اخلاقی وڈیوز نہ بنانے کا اعلان کر دیا۔سلینا گومز نے حال ہی میں گانے’’ریئر‘‘ کی تشہیری پارٹی میں شرکت کے دوران اعلان کیا کہ وہ آئندہ گانوں کی اخلاق باختہ وڈیوز نہیں بنائیں گے، تقریب میں ان کے گانے’’ہینڈز ٹو مائی سیلف‘‘ کی وڈیودکھائی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ ان کی یہ وڈیو دکھائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ایسی وڈیوز نہیں بنائیں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp