فلم’’1917‘‘ کا شمالی امریکی باکس آفس پر راج، فلم’’سٹار وارزدی رائز آف سکائے واکر ‘‘دوسرے نمبر پر آگئی

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی نئی فلم’’1917‘‘ شمالی امریکی باکس آفس پر چھا گئی۔ یونیورسل سٹوڈیو کی پہلی جنگ عظیم کے تناظر میں بنائی گئیاس فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے تین دن میں 37 ملین ڈالر کا بزنس کیاہے، نارتھ امریکن باکس آفس پر دوسرے نمبر پر فلم’’سٹار وارزدی رائز آف سکائے والکر ‘‘ آئی ہے جس نے گزشتہ ویک اینڈ پر 15.2 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے یہ فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 1بلین ڈالر کما چکی ہے۔
نارتھ امریکن باکس آفس پر تیسرے نمبر پر اس ہفتے فلم ’’جمانجی دی نیکسٹ لیول ‘‘14 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ براجمان ہے۔ چوتھے نمبر پر فلم’’لائیک اے باس‘‘اور پانچویں پوزیشن پر فلم ’’جسٹ مًرسی‘‘آ گئی ہے۔یاد رہے کہ فلم ’’1917 ‘‘ نے گزشتہ ہفتے بہترین فلم کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کیا ہے جبکہ اس کی آسکر ایورڈز کے لئے 10 نامزدگیاں ہو چکی ہیں۔فلم ایک طویل مسلسل شاٹ میں بنائی گئی ہے اور اس کی مرکزی کاسٹ میں کوئی اے لسٹ سٹار موجود نہیں ہے البتہ کولن فرتھ اور بینڈکٹ کمبربیچ نے کیمیو رول کیئے ہیں۔فلم کی کہانی دو برطانوی لانس کارپورل کے مشن کے گرد گھومتی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp