پولیو کیسز میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور : پاکستان میں ایک سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 135تک پہنچنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا ہ سے پولیو کے 91، سندھ میں 25،بلوچستان سے 11 اور پنجاب سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں پولیو کے کیسز میں تیز ی سے اضافہ انتہائی تشویش کا باعث ہے،حکومت کی جانب سے پولیو جیسے موذی مرض کی روک تھام میں عدم دلچسپی افسوسناک ہے،پولیو ویکسین کے غیر معیاری ہونے کی اطلاعات بھی والدین کیلئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں،اکثر والدین افواہوں کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلارہے،پولیو جیسی خطرناک بیماری کیلئے ملک بھر میں ہفتہ وار آگاہی مہم چلائی جائے اورتمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں پولیو پر خصوصی لیکچر دئیے جائیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 13 جنوری 2020

Share On Whatsapp