بین الاقوامی کانفرنس ڈینگی بیماری سے بچاؤاورآگاہی پھیلانے میں معاون ثابت ہوئی ہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

بین الاقوامی کانفرنس کے انعقادکامقصدتمام سٹیک ہولڈرزکی کاوش سے ڈینگی بیماری کے مکمل خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی بناناہے , ڈینگی سرویلنس کیلئے تمام عملہ کوجدیدتقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی‘وزیرصحت پنجاب ڈینگی کانفرنس سے خطاب

لاہور : صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے دوسرے روزکے پہلے سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، صوبائی سیکرٹری بلوچستان مدثروحیدملک، وفاقی سیکرٹری صحت ملک اللہ بخش، ڈاکٹرمنیر، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، غیرملکی ڈیلیگیٹس اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان اور خواتین وحضرات کی کثیرتعدادموجودتھی۔
مقررین نے ڈینگی بیماری پرقابوپانے کے حوالہ سے مختلف آراء پیش کیں اورکامیاب کانفرنس منعقدکروانے پرانتظامیہ کومبارکباددی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکاکانفرنس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی کانفرنس ڈینگی بیماری سے بچاؤاورآگاہی پھیلانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقادکامقصدتمام سٹیک ہولڈرزکی کاوش سے ڈینگی بیماری کے مکمل خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی بناناہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ پنجاب میں ریفرنس لیبارٹریزبنائی جائیں گی۔ سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجارہاہے۔ ڈینگی سرویلنس کیلئے تمام عملہ کوجدیدتقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے انعقادکیلئے صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان اور ان کی ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 جنوری 2020

Share On Whatsapp