بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس گیم چینجرثابت ہوگی‘ڈاکٹریاسمین راشد

ڈینگی پرقابوپانے کیلئے بنائی جانے والی حکمت عملی کوملک کے علاوہ دوسرے ممالک کیلئے بھی مستفیدبنائیں گے‘صوبائی وزیر صحت

لاہور : صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت میں مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پرمشیرصحت حنیف خان پتافی، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، سپیشل سیکرٹری نادرچٹھہ، صوبائی سیکرٹری بلوچستان مدثروحیدملک، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف، سیکرٹری لیبرسارہ اسلم، غیرملکی ڈیلیگیٹس، سرکاری افسران، رفاعی تنظیموں اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے شرکت کی۔
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں شاندار کانفرنس منعقدکروانے پرسیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس اوران کی ٹیم کومبارکباددی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراورغیرملکی ڈیلیگیٹس کی آمدپران کا شکریہ اداکیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈینگی بیماری کی حالیہ لہرپرقابوپانے کیلئے کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس کاچناؤبہترثابت ہوا اورمحکمہ صحت پنجاب کی کاوشوں کی وجہ سے ڈینگی کیسزمیں واضح کمی واقع ہوئی۔
ڈینگی بیماری نے دنیا کے بڑے ملکوں کومتاثرکیاہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس گیم چینجرثابت ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکاہمیشہ شعبہ صحت کواہمیت دینے پرشکریہ اداکرتے ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک حاضرین کو آگاہی حاصل ہوگی۔ عوام کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کامشن ہے۔ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے آئندہ دس سال کاپلان بنائیں گے۔
انسدادڈینگی مہم میں آنے والی مشکلات کاجائزہ لیاجائے گا۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ ڈینگی سرویلنس کیلئے فوری طور پرچھ ہزارنئے لوگ بھرتی کئے گئے۔ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکومل کرکاوش کرناہوگی۔ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے بنائی جانے والی حکمت عملی کوملک کے علاوہ دوسرے ممالک کیلئے بھی مستفیدبنائیں گے۔ کانفرنس میں مل بیٹھ کرڈینگی پرقابوپانے کی تجاویزپرغورکریںگے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 9 جنوری 2020

Share On Whatsapp