شہبازشریف کی پارٹی رہنماوں وکارکنان کوانسدادپولیو کی کوششوں میں پولیو ورکرز اور والدین کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کوانسدادپولیو کی کوششوں میں پولیو ورکرز اور والدین کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کردی ۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم کے بچوں کی صحت اور تحفظ سیاسی مفادات سے مقدم ہے، اس میں رضاکارانہ شرکت قومی فریضہ ہے ۔ پارٹی رہنما اور کارکنان عوام میں پولیو جیسے موذی مرض کے بارے میں آگاہی مہم میں بھی حصہ لیں ،والدین، اساتذہ، علماکرام، مشائخ عظام سمیت تمام اہل وطن کو اپیل کرتا ہوں کہ پولیو کے خاتمے میں بھرپور مدد کریں۔انہوںنے کہاکہ قوم کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کے لئے کوششیں ہم سب کا دینی، قومی اور قانونی فرض ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 دسمبر 2019

Share On Whatsapp