لاہور میں بااثر شخص کا دن دیہاڑے شہری پر تشدد

بااثر شخص نے شہری کو سڑک کنارے اسلحے کے زور پر زمین پر گرا کر تھپڑ اور ٹھوکریں ماریں، ویڈیو سامنے آگئی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : : لاہور میں بااثر شخص نے دن دہاڑے شہری پر تشدد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ایک بڑی گاڑی سے نکلنے والے شخص نے نہتے شہری پر اسلحہ تان کر اسے گریبان سے پکڑ کر دھکے دیے اور زمین پر گرا کر اسے زدرکوب کیا۔ شہری اسلحے کی وجہ سے خاموشی سے تشدد کا نشانہ بنتا رہا جبکہ بااثر شخص نے شہری کو سڑک کنارے اسلحے کے زور پر زمین پر گرا کر تھپڑ اور ٹھوکریں ماریں۔
 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سڑک کنارے گرین بیلٹ کے کنارے پر بیٹھا ہے اور کار سوار نے اسے تھپڑ مارے جس کے بعد اس نے گاڑی سے پستول نکال کر کر شہری پر تان لیا اور پھر اسکے منہ پر اپنے پاؤں سے ٹھوکریں ماریں۔ سڑک پر ٹریفک چل رہی تھی جبکہ پولیس دور رہی اور شہری کی مدد کیلئے کوئی نہ آیا۔ بااثر شخص کے زیر استعمال گاڑی عقیل مرزا نامی بندے کے نام رجسٹر ہے،2017 ماڈل کی جیپ کا مالک لاہور کا رہائشی ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 دسمبر 2019

Share On Whatsapp