سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد کے شاپنگ مال کا دورہ، خریداری کی،شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے اور فینز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

اسلام آباد ۔ : سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو اسلام آباد کے شاپنگ مال کا دورہ کیا۔سری لنکن کرکٹرز نے شاپنگ مال میں خریداری کی۔ ہفتہ کو پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مہمان کرکٹرز شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے اور فینز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔اس موقع پرسری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے کہا کہ اسلام آباد خوبصورت شہر ہے،شہر میں گھوم کر اچھا لگا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 دسمبر 2019

Share On Whatsapp