جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، طیبہ سندھو

پشاور : کنٹونمنٹ بورڈ کے زیراہتمام سپورٹس ویک منایاگیا جس میں سکول کے طلبا اور طالبات اور بچوں کے والدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کینٹ بورڈ کی ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر سندھو مہمان خصوصی تھیں‘انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی نشوونما کے لئے ضروری ہیں اس مقصد کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ طلبا اور طالبات کو تمام سہولیات فراہم کررہاہے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے بچوں میں چھپی ہوئی صلاحتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں، بچوں کے والدین نے کینٹ بورڈ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر سندھو کو خراج تحسین پیش کیاہے اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر نے نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 دسمبر 2019

Share On Whatsapp