خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے،سرفراز احمد

, دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بے انتہا خوشی ہے، موقع ملا تو کراچی ٹیسٹ دیکھنے جاوں گا،سابق کپتان

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے۔سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بے انتہا خوشی ہے، موقع ملا تو کراچی ٹیسٹ دیکھنے جاوں گا۔انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو لانے کے لیے اسکول کرکٹ بہت ضروری ہے، اسکول کرکٹ سے ٹیلنٹ ملتا ہے، بہت اچھی بات ہے کہ اب اسکولز میں گیمز کو پروموٹ کیا جارہا ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 دسمبر 2019

Share On Whatsapp