پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی گئی

لاہور۔13 دسمبر : پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی گئی ۔ 19دسمبر سے شروع ہو نے والے میچ کے لئے اسٹیڈیم کے 14 میں سے 7انکلوثرزکے ٹکٹ دستیاب ہیں، دیگر 7کے ٹکٹس مختلف تعلیمی اداروں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے، اقبال قاسم،نسیم الغنی، وسیم اکرم، قائد، جاوید میانداد، فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے تاہم سست روی سے فروخت ہونیوالے ٹکٹ کی قیمت 50روپے رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب کوریئر کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مخصوص مراکز پر ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں،آن لائن ٹکٹ زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 دسمبر 2019

Share On Whatsapp