Rawalpindi Test: The Match Was Stopped Due To Rain
The Sri Lankan Team Has Scored 222 For Five Wickets

راولپنڈی ٹیسٹ: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

سری لنکن ٹیم 5وکٹوں کے نقصان پر222رنز بنا لیے ہیں

راولپنڈی : 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے پاکستان کےخلاف 222 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسکے 5کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں تاہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کے لیے میچ دیکھنے کےلئے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔
میچ دیکھنے کے لئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔گزشتہ روز سری لنکن سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
کرونارتنے 59 جبکہ اوشادہ فرنینڈو 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔سری لنکن مڈل آرڈر اوپنرز کے شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے مہمان ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔کوسل مینڈس 10، دنیش چندیمل دو جبکہ اینجیلو میتھیوز 31 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر دھننجیا ڈی سلوا اور نروشن ڈکویالا بالترتیب 38 اور 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی، عثمان شنوری اور محمدعباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔خراب روشنی کے باعث میچ کو 48 منٹ قبل روکدیا گیا جسکے باعث 22.5 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔میچ کے دوران قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی اب فٹ اور بولنگ کے لیے دستیاب ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 دسمبر 2019

Share On Whatsapp