جب پہلی گیند کھیلی تو بہت گھبرایا ہوا تھا ، جیسے جیسے کھیل آگے بڑھا کھیلنے کا مزا آیا ،سری لنکن کپتان کرونا رتنے

, ہمارا ٹارگٹ تین سو سکورز کا تھا ،پاکستان کے کھلاڑی اچھے ہیں ، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،پاکستان میں ہمارا مکمل خیال رکھا جارہا ہے ، بہت اچھے طریقے سے پاکستان ہمیں خوش آمد کہتا ہے، کرونارتنے کی گفتگو

راولپنڈی : سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کرونا رتنے نے کہا ہے کہ جب پہلی گیند کھیلی تو بہت گھبرایا ہوا تھا ، وقت کے ساتھ ساتھ کھیل میں بہتری آتی گئی ،جیسے جیسے کھیل آگے بڑھا کھیلنے کا مزا آیا ، ہمارا ٹارگٹ تین سو سکورز کا تھا ،پاکستان کے کھلاڑی اچھے ہیں ، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،پاکستان میں ہمارا مکمل خیال رکھا جارہا ہے ، بہت اچھے طریقے سے پاکستان ہمیں خوش آمد کہتا ہے ۔
بدھ پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں بہت گھبرایا ہوا تھا جب پہلی گیند کھیلی۔ انہوںنے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ کھیل میں بہتری آتی گئی،جیسے جیسے کھیل آگے بڑھا کھیلنے کا مزا آیا۔انہوںنے کہاکہ لنچ کے بعد پاکستان نے اچھا پرفارم کیا،ہمارا ٹارگٹ 3 سو سکورز کا تھا۔ انہوںنے کہاکہ یہ مشکل کھیل ہے اور پاکستان کے کھلاڑی اچھے ہیں،ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں حکام کی جانب سے بہت اچھی سپورٹ ملی،دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان ہمیں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم خوش ہیں یہاں آکر پاکستان میں ہمارا خیال رکھا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 دسمبر 2019

Share On Whatsapp