شیکھردھون انجری مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار، میانک اگروال ٹیم میں طلب

ممبئی ۔ : بھارتی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون انجری مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ میانک اگروال کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے ہو گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھون جو کہ ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے اسلئے ان کی جگہ میانک اگروال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دھون انجری مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز بھی نہیں کھیلے سکے تھے۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان ویرات کوہلی، نائب کپتان روہت شرما، میانک اگروال، لوکیش راہول ، شیریاس آئر ، منیش پانڈے، ریشبھ پانٹ ، شیوام ڈوبے، کیدر جادھو، رویندرا جدیجا، یزویندرا چھاہل، کلدیپ یادیو، دیپک چھاہار، محمد شامی اور بھونیشور کمار پر مشتمل ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 دسمبر 2019

Share On Whatsapp