منظور وسان کی پیشن گوئیاں،2020ء خطرناک قراردیدیا

آئندہ سال تبدیلی کا ہے،نوازشریف پاکستان واپس آجائیں گے،رہنما پیپلزپارٹی

کراچی : : رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف 2020 ء میں واپس آئیں گے۔ تفصیل کے مطابق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان نے کہا کہ 2020 ء تبدیلی کا سال ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے۔ منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 ء انتہائی خطرناک سال ہوگا۔ ان ہاوٴس چینج پر بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ آئندہ سال بہت ہی تبدیلی کا امکان ہے۔
یاد رہے منطور وسان اس سے قبل بھی پیش گوئیاں پیشن گوئیاں کرتے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان بی بڑا خطرناک ثابت ہو گا۔ تاہم ایسا نہ ہوسکا، منظور وسان نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کو ری پلیس کیا جائے گا اور اُن کی جگہ کسی اور کو لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نہ چاہتے ہوئے بھی میاں صاحب ملک سے باہر جار ہے ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ میں آج ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ 2020ء میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا ہوں۔ موجودہ حکومت کے لیے آنے والا سال کڑوا ثابت ہو گا۔ آگے چل کر سیاستدانوں کو لڑوایا جائے گا لہٰذا عقلمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ امپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ کرنے والا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان پہلے بھی پیشن گوئی کر چکے ہیں کہ عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں اور عمران خان بہت جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے ۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان کی پیشن گوئی کتنی سچ ثابت ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 دسمبر 2019

Share On Whatsapp