Washington Town Lights 797 Christmas Trees For Guinness Record

واشنگٹن کے ایک ٹاؤن نے 797 کرسمس ٹری روشن کر کے گینیز ریکارڈ بنا لیا

واشنگٹن کے ایک ٹاؤن میں چھٹیوں کی تقریبات کے دوران ہی ایک عالمی ریکارڈ بنا لیا گیا۔ اس ٹاؤن نے ایک ساتھ 797 کرسمس ٹری روشن کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
ماسون کاؤنٹی چیمبر آف کامرس نے شیلڈن میں  ٹاؤن کی تاریخ  کی تقریبات کے دوران 797 کرسمس ٹری روشن کیے  اور گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔
اس سے پہلے زیادہ سے زیادہ کرسمس ٹری روشن کرنے کا ریکارڈ ہال مارک چینل کے پاس تھا، جنہوں نے 559 کرسمس ٹری روشن کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
دسمبر کے شروع میں مشی گن کے ایک ٹاؤن نے 610 کرسمس ٹری سے یہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش تھی لیکن شیلڈن میں اسے کافی فرق سے توڑ دیا گیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں