$120,000 Banana Eaten By Art Gallery Visitor, Wall Vandalized

آرٹ گیلری کا وزیٹر 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر مالیت کے کیلے کو کھا گیا، دوسرے وزیٹر نے دیوار خراب کر دی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

فلوریڈا کی ایک آرٹ گیلری میں دیوار پر ڈکٹ ٹیپ سے چپکائے ہوئے 1 لاکھ 20 ڈالر  مالیت کے کیلے کو آرٹ گیلری میں آنے والے ایک وزیٹر کھا گیا۔ اس سے پہلے ایک دوسرے وزیٹر نے دیوار پر بے ڈھنگی تحریریں لکھ دیں تھی۔
نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ڈاٹونا ایک پرفارمنس آرٹسٹ ہیں۔ انہوں نے  ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں آرٹ بیسل میامی بیچ پر قیمتی  کیلا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


بعد میں ڈیوڈ کو سیکورٹی گارڈز نے آرٹ گیلری سےباہر نکال دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈیوڈ پر مقدمہ چلانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
ڈکٹ  ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا اطالوی آرٹسٹ ماؤریزیو کا شاہکار تھا۔ اس کے ساتھ کے دو کیلے 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر فی کیلا کے حساب سے فروخت ہو چکے تھے۔ یہ اس ایڈیشن کا آخری کیلاتھا۔
اس سے پہلے ایک شخص نے  کیلے والی دیوار پر لپ اسٹک سے Epstien didn’t kill himself لکھا گیا۔ یہ ایک ملزم جیفرے اپسٹن کی موت  کے حوالے سے گردش کرتے سازشی نظریات کے  بارے میں تحریر تھی ۔اس پر 46 سالہ روڈریک ویبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں