امریکی پابندیوں کے باوجود ادویات کی قلت کا سامنا نہیں ہوا، ایرانی وزیر صحت

تہران ۔ : ایران کو امریکی پابندیوں کے باوجود ادویا ت کی قلت کا سامنا نہیں ہوا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر صحت سعید نامکی نے کہا ہے کہ امریکی ہتھکنڈوں کے باوجود ایران کو ادویات کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اگر چہ دشمنوں نے ایران کے خلاف معاشی جنگ شروع کر رکھی ہے تاہم ادویات کا شعبہ مستحکم ہے ۔ گزشتہ ماہ اکتوبر میں نامکی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران یورپ، افریقہ اور وسطی ایشیاء کے ممالک کو ادویات برآمد بھی کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp