سری لنکا کے ساتھ سیریز اہم ہے، اندازہ ہے پرفارم نہیں کروں گا تو ٹیم سے باہر ہو جاں گا، شان مسعود

, اپنے ملک میں کھیلنے کے تجربے سے بیشتر کھلاڑی ناواقف ہیں، اظہر علی 75، اسد شفیق71ٹیسٹ کھیل چکے، پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ کھیلیں گے، میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ سیریز اہم ہے، اندازہ ہے پرفارم نہیں کروں گا تو ٹیم سے باہر ہو جاں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاز مسعود نے کہا کہ مصباح الحق کے چیف سلیکٹر اور کوچ کے دوہرے عہدے کھلاڑیوں کیلئے ٹیم میں رہنے کا پیمانہ نہیں بن سکتے، سلیکشن پرفارمنس پر ہوتی ہے اور بنا پرفارمنس کے کوئی آپ کو ٹیم میں رکھ نہیں سکتا۔
انہوں نے اپنا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بخوبی اندازہ ہے کہ مجھے ٹیم میں رہنے کے لئے رنز کرنا ہوں گے اور یہی پاکستان کیلئے مسلسل کھیلنے کا ایک واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میںکھیلنے کے تجربے سے بیشتر کھلاڑی ناواقف ہیں ، سابق کپتان مصباح الحق اور لیجنڈ بیٹس مین یونس خان اپنے عروج کے وقت میں ہوم گراونڈ پر کھیل ہی نہیں سکے۔انہوں نے کہا کپتان اظہر علی 75اور اسد شفیق 71ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور وہ پہلی بار پاکستان میں کوئی ٹیسٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2017 تک مجھے محض 12ٹیسٹ کھیلنے کا موقع مل سکا، چاہتا ہوں کہ آخری دو ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کا موقع ملے۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp