ِبھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میچ کل کھیلا

جائے گا، , , دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر، فیصلہ کن میچ میں کامیابی کے لئے کپتانوں کے بیانات، کانٹے دار مقابلے کی توقع

ممبئی : بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج بدھ کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر کیرون پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فیصلہ کن میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp