شوبز ستارے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمداور پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوشی سے نہال

, پاکستان اور سری لنکا نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایکدوسرے کا ساتھ دیا ،پوری قوم سری لنکن کرکٹ ٹیم کی مشکور ہے

لاہور : شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمداور پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سری لنکن کرکٹ ٹیم کی مشکور ہے ۔اداکارجاوید شیخ،ثنا،ریما، مدیحہ شاہ،حمیر اارشد، مائرہ خان،میرا،عارف لوہار، عدنان صدیقی، شبیر جان،عمران بخاری نے اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستان اور سری لنکا نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان آکر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے ہیں ۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد سے اب دوسری انٹر نیشنل ٹیمیں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پاکستان آئیں گی ۔ فنکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سری لنکن اور پاکستانی ٹیموں کی سپورٹ کیلئے اسٹیڈیم بھی جائیں گے او ر پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے ضرور اسٹیڈیمزکا رخ کریں ۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp