پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ٹیسٹ، اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہونگے

اسلام آباد : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ رچرڈ لنگورتھ تھرڈ اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی زمہ داری نبھائیں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض 63 سالہ اینڈی پائیکرافٹ سرانجام دیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں بروس آکسن فورڈ اور جوئیل ولسن آن فیلڈ، گریگری بریتھویٹ تھرڈ اور احسن رضا فورتھ امپائر کا فرض نبھائیں گے جبکہ میچ ریفری کی زمہ داری نیوزی لینڈ کے 61 سالہ جیف کروو کے پاس ہوگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp