میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ کے 11اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد : میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ کے 11اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ اور وومین محتسب اور گورنر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔وومین محتسب نے مئی اور گورنر پنجاب نے جولائی 2018کو میشا شفیع کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے وومین محتسب اور گورنر پنجاب کا فیصلہ برقرار رکھا۔وومین محتسب اور گورنر نے میشا شفیع کی درخواست کو نامناسب قرار دیا تھا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں گورنر پنجاب، وومین محتسب اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp