گلوکارہ بندیا نے نیو ائیر تقریبات کے لیئے خصوصی گانا’’گلاں گوریاں‘‘ ریکارڈ کروادیا

گانے کی ویڈیو بنا کر نئے سال کی آمد پر ریلیز کیا جائیگا جس کے ویڈیو اور میوزک ڈائریکٹر نوید رضا ہیں‘بندیا

کھڈیاں خاص : معروف گلوکارہ بندیا نے نیو ائیر تقریبات کے لیئے اپنا خصوصی گانا’’گلاں گوریاں‘‘ریکارڈ کروادیا،این این آئی کے مطابق اس خصوصی گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مون پروڈکشن سٹوڈیو میں کی گئی جس کے میوزک ڈائریکٹر نوید رضا تھے اس گانے کا ویڈیو اسی ہفتے شروع کردیا جائیگا جس کی ویڈیو ڈائریکشن نوید رضا دینگے اس گانے کو نئے سال کی آمدپر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیاجائیگا۔ایک ملاقات کے دوران بندیا نے بتایاکہ ان کا یہ گانا نئے سال کی آمد کا خصوصی گیت ہے جسے وہ نوجوان نسل کے نام کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بندیا نے کہاکہ اس گانے کی ویڈیو کے لیئے لوکیشنز فائنل کرلی گئی ہیں اسی ہفتے ویڈیو کا آغازکیا جائیگا اور نئے سال کی تقریبات پر ریلیز کردیا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp