ِکرپٹ غیرملکی سرکاری عہدیدان اور انکے اہل خانہ کو امریکہ کی وارننگ

بدعنوان غیر ملکی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے افراد کو امریکا سفر کرنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ بدعنوان غیر ملکی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے افراد کو امریکا سفر کرنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے مناسبت سے امریکی محکمہ خزانہ نے بدعنوان عناصر اور ان کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔
گلوبل میگنیٹسکی ایکٹ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں اور بدعنوانی میں ملوث افراد پر پابندیوں کی اجازت دیتا ہے۔مائیک پومپیو نے انسداد بدعنوانی کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ ہم عالمی سطح پر اس اختیار کو غیر ملکی حکومتوں کے کرپٹ عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے خلاف امریکا آنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے استعمال کریں گے۔
خیال رہے کہ 2019 میں امریکی محکمہ خارجہ نے 40 کے قریب سرکاری عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے ممبروں کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج، ہم عالمی سطح پر بدعنوانی کی روک تھام اور ان کا مقابلہ کرنے کے اپنے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ 'بدعنوانی معاشی نمو اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، بین الاقوامی جرائم کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور دہشت گردی کو ایندھن دیتی ہے اور دنیا بھر کے شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp