شوبز انڈسٹری میں فن کی بدولت نام روشن کرنے کی ٹھانی ہے،علیزہ خان

سفارش یا فحاشی کا سہارہ نہیں لو گی محنت، لگن اور اپنے فن سے نام پیدا کرونگی،گفتگو

لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی داکارہ علیزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی فن کی بدولت نام روشن کرنے کی ٹھانی ہے اور اپنے ضمیر کے ساتھ فیصلہ کرکے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ہے کہ کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارہ نہیں لو گی محنت اور لگن سے اپنے فن کی بدولت ہی شوبز انڈسٹری میں نام پیدا کرونگی، ہمارے نمائندے سے گفتگو میں علیزہ خان نے مزید کہا کہ نیو فنکار کا عوام میں مقبول ہونا مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک شوبزانڈسٹری میں بہت سے مقبول فنکارہوئے جن کا تذکرہ کیے بغیرشوبزانڈسٹری کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی ان فنکاروں کے نقش قدم پر چلنے کی بھر پور کوشش کرونگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp