فلم ’’فیٹ مین‘‘ کی عکس بندی آئندہ سال فروری میں شروع کی جائے گی

اسلام آباد : ہدایت کار اور اداکار نبیل قریشی نے کہا کہ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ’’فیٹ مین‘‘ کی عکس بندی آئندہ سال فروری میں شروع کی جائے گی ۔ فلم کی کہانی ایک موٹے انسان پر ہے جسے اس کے موٹے ہونے پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اچھا نہیں کر سکتا ہے لیکن وہ لوگوں کے اس تاثر کو غلط ثابت کرکے ان کو حیران کر دیتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ’’فیٹ مین‘‘ اداکار احمد علی بٹ ادا کریں گے ، فلم آئندہ سال سینما کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp