زارا خان نے محفل تھیٹر کا میلہ لوٹ لیا،شائقین ڈانس پر جھومنے پر مجبورہوگئے

مانگا منڈی : سٹیج اداکارہ زارا خان نے محفل تھیٹرکا میلہ لوٹ لیا،شائقین ڈانس پرفارمنس پر جھومنے پر مجبور ہوگئے،آن لائن کے مطابق اداکارہ زارا خان ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے’’ڈولی ڈارلنگ ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ڈرامہ شائقین ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی ڈانس پرفارمنس کو بھی بیحد پسند کررہے ہیں ۔ان کی ڈانس پرفارمنس پر ڈرامہ شائقین جھومنے پر مجبور ہو چکے ہیں ایک ملاقات کے دوران زارا خان نے بتایاکہ وہ اپنے پرستاروں کی بیحد مشکور ہیں جو ہر دفعہ انہیں اتنی عزت اور پیار سے نوازتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں زارا خان نے کہاکہ’’ڈولی ڈارلنگ‘‘ ان دنوں لاہور کے تھیٹرز میں سب سے زیادہ ٹاپ پر جارہاہے اور اس میں کا م کرنے والے سب ہی فنکار بہت نام بنا رہے ہیں مگر پرستاروں کو میری پرفارمنس زیادہ اچھی لگ رہی ہے جس نے مجھے ایک کامیاب اداکارہ کا لیبل لگا دیاہے زارا خان نے مذید بھی کہاکہ وہ اپنے پرستاروں کے لیئے آئندہ بھی ایسی اچھی پرفارمنس پیش کرتی رہیں گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp