Boy, 6, Born With 'tail' Is Worshipped As A Monkey God But Parents Hide Him Away

دُم کے ساتھ پیدا ہونے والے 6 سالہ لڑکے کی ہنومان کے طور پر پوجا ہونے لگی

دہلی سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ بچے شیوم کمار کی کی پشت پر بالوں کا گھچا اُن کی دُم معلوم ہوتا ہے۔شیوم کمار کے ہمسایوں کو یقین ہے کہ اُن کی پشت پر بالوں کی غیر معمولی  بڑھوتری   ان کے ہنومان دیوتا ہونے کی وجہ سے ہے۔ اسی وجہ سے وہ شیوم کو چاکلیٹ اور سنیکس کھانے کودیتے  ہیں۔
شیوم کے بارے میں  خبریں پھیلی تو دور دراز سے لوگ انہیں دیکھنے کے لیے آنے لگے۔

لوگ ان کے لیے  پھولوں کے تحفے لانے لگے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ شیوم ہنومان دیوتا کا دوسرا رو پ ہے۔
شیوم  کی پشت پر بالوں کی بڑھوتری نے ڈاکٹروں اور اُن  کی 30 سالہ والدہ رینا کو بھی حیران کر دیا۔ رینا نے ان بالوں کو کاٹنے سے انکار کر دیا۔ وہ اسے کاٹنے کو خاندان کے لیے برا شگون سمجھتی  ہیں۔
جب لوگ  پورا سال شیوم کو دیکھنے کے لیے متواتر آتے رہے تو  اُن کے خاندان کے مقامی گرو نے  انہیں اپنے بیٹے کی پوجا کرانے سے روک دیا۔
مقامی گرو کا  کہنا تھا کہ اس سے شیوم کی آئندہ  زندگی میں نفسیاتی طور پر برا اثر پڑے گا۔ 
رینا نے بتایا کہ اُن کے ہمسایوں میں ہر کوئی شیوم سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے۔رینا نے بتایا کہ شروع میں اُنکے لیے کافی مشکلا ت ہوتی، کیونکہ لوگ ہر روز ہی اُن کے گھر آتے تھے، جس سے اُن کی روز مرہ کی زندگی متاثر ہوتی تھی۔رینا نے بتایا کہ ہمارے گرو نے لوگوں کے پاگل پن کم کرنے کے لیے کہا ہے۔
رینا نے بتایا کہ شیوم کے دیکھنے کے لیے لوگ آنا کم ہو گئے ہیں لیکن  مکمل طور پربند نہیں ہوئے۔رینا نے بتایا کہ بعض دفعہ لوگ شیوم کے بارے میں پوچھتے ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ وہ گھر پر نہیں ہے۔
رینا نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق شیوم کے ساتھ صحت کے کوئی مسائل نہیں ہیں، وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔رینانے بتایا کہ  وہ شیوم کے بالوں کو نہیں کاٹ سکتے کیوں کہ خاندان کے لیے برا شگن ہو سکتا ہے۔

شیوم کی دادی کا کہنا ہے  کہ وہ بندر کی طرح برتاؤ کرتا ہے، وہ بندر کی طرح ہی ہنستا ہے اور ہر وقت چھلانگیں مارتا رہتا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ شیوم ہنومان کا  دوسرا جنم ہو سکتا ہے،وہ اس سے انکار نہیں کرتے۔اُن کا کہنا ہے کہ شیوم کے بال ابھی چھوٹے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ مزید بڑے ہونگے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Boy, 6, Born With 'tail' Is Worshipped As A Monkey God But Parents Hide Him Away
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں