دیدار ملتانی کو پے درپے پریشانیوں کا سامنا

کسی نے فیس بک پر ان کی تصویر لگا کر’’رشتہ دستیاب‘‘ کا اشتہار بنا دیا۔دیدار ملتانی کا موقف سامنے نہ آسکا

کھڈیاں خاص : اسٹیج اداکارہ دیدار ملتانی کو پے درپے پریشانیوں کا سامنا ،این این آئی کے مطابق ملتان سے لاہور کوچ کرنے والی اداکارہ دیدار ملتانی کو سٹیج پر خاطر کواہ کامیابی نہ ملنے کے بعد ایک اور پریشانی کا سامنا،کسی نے فیس بک پر اپنے آئی ڈیBest of Asad کے نام سے پیج بنا کر اس پر دیدار ملتانی کی تصاویر لگا کر رشتہ دستیاب کا اشتہار لگا دیا ہے جس سے دیدار ملتانی کے جاننے والوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں ۔
شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ دیدار ملتانی کو اس آئی ڈے کے مالک کے خلاف سائبرکرائم میں جانا چاہیئے کیونکہ اس طرح کی پوسٹس سے دیدار ملتانی کا فنی کیرئیر خطرے میں پڑ چکاہے اور اس کی سبکی ہو رہی ہے جب اس بارے میں دیدا رملتانی کا موقف لینے کے لیئے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل نمبر بند ملا-

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp