آفرین پری کاگوجرانوالہ شائقین کو’’چلوعشق لڑائیں‘‘ کا تحفہ،شائقین نے ڈرامہ ہٹ قرار دے دیا

پرستاروں کے لیئے ہی اتنا کچھ کیا جاتا ہے کیونکہ انہیں ہمارا کام پسند آئیگا تو ہم مذید آگے چل سکیں گے‘آفرین پری

کھڈیاں خاص : معروف سٹیج اداکارہ آفرین پری کا گوجرانوالہ شائقین کو’’چلو عشق لڑائیں ‘‘کا تحفہ۔شائقین نے ڈرامہ ہٹ قرار دے دیا۔این این آئی کے مطابق آفرین پری ان دنوں کیپری تھیٹر گوجرانوالہ میں جاری اسٹیج ڈرامے’’چلو عشق لڑائیں‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو سب سے زیادہ پسندکیا جارہاہے گذشتہ رات بھی جب آفرین پری نے اپنی ڈانس پرفارمنس پیش کی تو ہال شائقین کے نعروں اور بڑھکوں سے گونج اٹھا جس پر آفرین پری نے ان کا شکریہ اداکیا۔
آفرین پری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پرفارمنس کو دوسروں سے بہتر بنانے کے لیئے خوب تیاری کرتی ہیں تاکہ انہیں پسند آئے مذکورہ ڈانس پرفارمنس بھی ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آفرین پری نے کہاکہ پرستاروں کے لیئے ہی اتنا کچھ کیا جاتا ہے کیونکہ انہیں ہمارا کام پسند آئیگا تو ہم مذید آگے چل سکیں گے۔ڈرامہ شائقین نے آفرین پری کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آفرین پری نے ہمیشہ معیاری ڈانس پیش کیا ہے اور آج کی پرفارمنس تو لاجواب تھی ہم تو آفرین پری کا نام پڑھ کر ڈرامہ دیکھنے آتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp