ماورا حسین فلم ’’چکر‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

اسلام آباد : اداکارہ ماورا حسین فلم ’’چکر‘‘ کا حصہ بن گئیں ۔ ماورا حسین اداکار فیروز خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم کے ہدایت کار یاسر نواز ہیں۔ اس فلم میں دونوں اداکار پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئیں گے ، یاسر نواز بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ اور احمد حسن شامل ہیں ، فلم کی عکس بندی آئندہ سال جنوری سے شروع کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp