Man Wins $30k On Scratch Card His Friend Refused To Buy

دوست کے انکار کرنے پر ٹکٹ خریدنے والے شخص کا 46 لاکھ روپے انعام نکل آیا

میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ   اُن کے کولیگ نے کچھ لاٹری ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا لیکن اُن کے مشوروں پر ٹکٹ خریدنے سے  انکار کردیا۔ دوست کے مشورے کو نظر انداز کرنے کی سزا  کولیگ کو کچھ یوں ملی کہ   وہ 30 ہزارڈالر کے انعام سے ہاتھ دھو بیٹھے۔   
23 سالہ شخص نے لاٹری کے عملے کو بتایا کہ  اُن کے کولیگ نے اُن کے مشورے پر سکی بال  کھیلنے سے انکار کر دیا، کیونکہ اس میں پہلے کبھی انعام نہیں نکلا تھا۔کولیگ نے  انہیں کہا تھا کہ  اگر  وہ اس ٹکٹ کو فاتح سمجھتے ہیں تو خود کھیل لیں۔ 23 سالہ شخص نے اپنے کولیگ کے مشورے کو سنجیدگی سے لیا، جس کے وجہ سے انہیں 30 ہزار ڈالر کا انعام مل گیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں