اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں ہے: شہباز شریف کا دعویٰ

اسلام آباد کی فضاؤں میں بہت سی چیزیں چلتی ہیں انکی بات نہ کی جائے: صدر مسلم لیگ ن کی میڈیا سے گفتگو

لندن : : صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں بہت سی چیزیں چلتی ہیں انکی بات نہ کی جائے، اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شہباز شریف کا یہ ویڈیو بیان شئیر کیا ہے۔
 
 
اس پر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "طارق فضل صاحب یہ شرم کی بات ہے نشر کرنے کی نہیں شہباز شریف صاحب کی اصل شکل دکھا رہی ہے۔ان کی اس گھٹیا بات پر پیچھے کھڑے آپکے لیڈران دانت نکال رہیے ہیں۔
خیر خرم دستگیر صاحب کے والد نے فاطمہ جناح کے بارے میں گندی زبان استعمال کی تھی۔افسوس کہ عورتوں پر حملہ آپ لوگوں کی پرانی عادت ہے"۔ 
 یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک واپسی کی تاریخ نہیں بتا سکتا، ڈاکٹرزچھٹیوں پر ہیں، کرسمس کے بعد ڈاکٹرز سے علاج کیلئے اپوائنٹمنٹ طے ہے، ڈاکٹرز نے کہا تو نوازشریف کوعلاج معالجے کیلئے امریکا لےکر جائیں گے۔
انہوں نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرزسے علاج کے سلسلے میں ملاقات کرنی ہے۔ ملک واپسی کی تاریخ نہیں بتا سکتا، ڈاکٹرزچھٹیوں پرہیں۔ کرسمس کے بعد ڈاکٹرز سے علاج کیلئے اپوائنٹمنٹ طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کہا تو نوازشریف کو علاج معالجے کے لیے امریکا لے جایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 8 دسمبر 2019

Share On Whatsapp