وزیراعظم ہائوس میں جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، مولا بخش چانڈیو

, خان صاحب قوم گھبرا کر تھک گئی اب گھبرانے کی باری آپ کی ہے،ترجمان پیپلز پارٹی

اسلام آباد : مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات پی پی پی نے کہاکہ عمران خان حکومت ہر شعبے میں ناکامی کے بعد سازشی حربے استعمال کر رہی ہے ، خان صاحب نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر غیر مؤثر بنا رکھا ہے اور فیصلے تو کیا قانون سازی تک پارلیمنٹ میں نہیں ہو رہی، اس حکومت کی کوئی سمت ہے نہ پالیسی ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ غریب سے نوالہ چھین کر فرمایا جاتا ہے کہ گھبرانا نہیں، پہلے کہا کچھ ماہ نہیں گھبرانا ، پھر فرمایا ایک سال اب کہتے ہیں پانچ سال تک نہیں گھبرانا۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ خان صاحب قوم گھبرا کر تھک گئی اب گھبرانے کی باری آپ کی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp